کولکاتا29مئی ؛ساﺅتھ کولکاتا کے بالی گنج پھانڑی علاقے کے پندرہ نمبر براڈ اسٹریٹ میں ریپوز نرسنگ ہوم کے قریب آئی لینڈ آپٹیکل کے نام سے آپٹیکل اینڈ آئی کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے دن سے لے کر ایک مہینے تک یہاں تمام چیزیں نصف قیمت پر دستیاب ہوںگی۔آج کے دن آئی چیک اپ فری رکھا گیا ہے۔کوئی بھی آکر یہاں اپنی آنکھ کا چیک اپ کراسکتا ہے۔ یہاں اس آپٹیکل سنٹر میں ہر وقت ڈاکٹر دستیاب ہوں گے ۔آنکھ کے اسپیشل ڈاکٹروںکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔افتتاح کے موقع پر بات چیت کے دوران آئی لینڈ آپٹیکل کے اونر شیخ سرفراز عالم اور شیخ شہباز عالم نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہاں یہ آئی سنٹر کھولا گیا ہے۔ پورے علاقے میں اس طرح کا کوئی آپٹیکل سنٹر نہیں ہے۔ لوگوںکو دور دراز جانا پڑتا تھا۔ کسٹمر کو دیکھتے ہوئے یہاں ہر طرح کا چشمہ دستیاب ہوگا۔ آئی پروٹیکٹر بھی رکھا گیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آج سے لے کر ایک مہینے تک ساری چیزیں یہاں نصف قیمت پر دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ سال بھر چشمے کی سروس فری رکھی گئی ہے۔مرمت کا سارا کام یہاں فری ہوگا۔ بہترین اور ماہر ڈاکٹروںکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ آپ ایک بار ضرور اس سنٹر کا دورہ کریں اور ڈسکاﺅنٹ کا فائدہ اٹھائیں۔ افتتاح کے موقع پر مشہور سماجی ہستیاں بھی موجو د تھیں۔ان ہی ہستیوں میں شامل عبد القیوم انصاری صاحب نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے مل کر ایک بڑا کام کیا ہے۔ یہ لوگوں کی ضرورت بھی تھی۔ انہوں نے دونوں بھائیوں سے یہ اپیل کی کہ کم قیمت والے بھی چشمے رکھے جائے تاکہ غریب بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ ایک اور مشہور سماجی شخصیت عبد السلام عرف راج بھائی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہارکرنے کے ساتھ دونوں بھائیوں کے اس کام پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ علاقے کے لوگو ںکی اس کی ضرورت تھی۔ سرفرار بھائی ور شہباز بھائی نے بڑا اور اچھا کام کیا ہے۔یہاں موجود ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بچوںکی روشنی زیادہ متاثر ہورہی ہے۔ یہ لوگ سا ت سے آٹھ گھنٹے تک موبائل پر لگے رہتے ہیں جس سے ان کی آنکھ متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے یہ تجویز دی کہ تمام بچوںکو آئی پروٹیکٹر چشمے کی ضرورت ہے تب ہی جاکر ان کی آنکھ بچ سکے گی۔
Source: Mashriq News service
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در