Activities

ثانیہ تبسم کو میڈیکل امتحان نمایاں نمبروں پاس کرنے پر استقبالیہ دیا گیا

ثانیہ تبسم کو میڈیکل امتحان نمایاں نمبروں پاس کرنے پر استقبالیہ دیا گیا

کولکاتا28جون : ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ کی رہنے والی ثانیہ تبسم کونیٹ کا امتحان اچھے نمبروں اور نمایاں نمبروں سے پاس کرنے پر انہیں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ سر سید احمد اہائی اسکول ہوڑہ کی انتظامیہ کمیٹی اور اساتذہ کرام کی جانب سے یہ استقبالیہ دیا گیا اور بچی کے بہتر مستقبل کےلئے اور ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت انجام دینے کی دعا دی گئی۔ اس موقع پر ثانیہ کے والدین نعیم اقبال اور ماں ریشما خاتون بھی اسکول کی استانیا، اسکول کے پرنسپل اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ٹکیہ پاڑہ ایک بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔یہاںگھروںکے اندر ہی کافی چھوٹے چھوٹے کارخانے ہیں۔ ایسے حالات میں بچوں کی پڑھائی شور اور کارخانوں کی آوا ز کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی پر اثر پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں ثانیہ نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا۔ اس شور شرابے کے دوران بھی ثانیہ نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ ثانیہ کا کہناہے کہ پڑھائی کے دوران ہم گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کو بند کردیتے تھے۔ اور کان میں روئی ڈال کر پڑھائی کرتے ہیں۔ایسے ناگفتہ بہہ حالت میں رہ کر ثانیہ نے نہ صرف اپنی تعلیم جاری رکھی بلکہ اس نے مدھیامک اور ہائر سکنڈری امتحان میں اپنے اسکول ماریاز ڈے اسکول میں ٹاپ کیا۔اس نے مدھیامک اور ہائر سکنڈری دونوں امتحانات میں 97فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے۔ ثانیہ کے والد نعیم اقبال کا کہناہے کہ بیٹی کی تعلیم کو آگے جاری رکھنے میں ہم لوگوں سے جو ہوسکتا تھا ہم نے کیا۔ کبھی اس کی تعلیم میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ آنے نہیں دی۔ ہمارے محدود وسائل ہیں اس وسائل میں رہ کر ہم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ۔ اس کی ماں نے بھی کبھی اس کی تعلیم میں رخنہ آنے نہیں دیا۔ ثانیہ کو میڈیکل کے امتحان پاس کرانے میں فزکس والا کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ یہاں سے ثانیہ نے کوچنگ کی اور ایک سال کی کوچنگ کے دوران نے فزکس والا سے اسکالرشپ بھی حاصل کر لیا۔ اس طرح صرف دس ہزارروپئے میں اس نے یہ تعلیم مکمل کی۔ اس نے ثانیہ کو یہاں تک پہنچانے میں اہم رول نبھایا۔ایک سال کے کورس میں دومہینے تک ثانیہ نے گڑیا ہاٹ میں واقع فزکس والے کے آف کلاس کوچنگ سنٹر سے کوچنگ کی۔اس کے علاوہ ثانیہ نے ٹی آر سر سے اس نے کیمسٹری کی کلاسیں کیں۔ثانیہ نے اس سے قبل جی ای ای کا امتحان پاس کیا تھا لیکن اس نے اپنے ٹی آر سر کے مشورے سے اس میں داخلہ نہیںلیا۔ ا س نے پھر نیٹ کی تیاری شروع کر دی۔ آج اس نے نیٹ کا امتحان 544نمبروں سے پاس کیا اس کا کیٹیگوری وائز رینک 6516ہے۔ان کی اس شاندار کامیابی پر فزکس والا نے دہلی کے نوائیڈا بلا کر ان کی عزت افزائی کی۔ اورآج سر سید احمد ہائی اسکول ہوڑہ کی جانب سے استقبالیہ دے کر ثانیہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments