Activities

انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی

انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی

اردو کو مغربی بنگال سول سروس کے امتحانات میںاز سر نو شامل کرنے پر انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی کے علاوہ ایم پی ندیم الحق صاحب اور دیگر ان تمام ایم پی اور ایم ایل اے اور اداروں کاشکریہ ادا کیا گیا جن لوگوں نے اردوکےلئے کام کیا۔ یہاں محمد جان ہائی اسکول میں ہوئی ایک پریس کانفرنس میں انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے صدر ڈاکٹر اظہار عالم نے کہا کہ سول سروس امتحانات سے اردو کو جب سے نکال دیا گیا تھا اس وقت سے انجمن کی طرف سے تحریک چلائی جا رہی ہے۔ دیگر تنظیمیں بھی اپنے طور پر تحریک شروع کی۔ کچھ انفرادی طورپراس تحریک میں شامل ہوگئے۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی بھی اپنے طور پر کام کر تارہا ۔بہر حال سبھی کی کوششوں کی وجہ سے حکومت ان کی باتوںکو ماننے پر مجبور ہوگئی۔اب سول سروس کے امتحانات سابقہ نصاب پر ہی ہوگا۔ ڈاکٹر اظہار عالم نے کہا کہ ان لوگوں کی جانب سے فرہا د حکیم، ایم پی ندیم الحق، جاوید احمد خان، اروپ بسواس، ارو پ رائے، براتو باسو سمیت کئی ایم پی اور ایم ایل اے سے ا س سلسلے میںرابطہ کیا گیا ۔آخر میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے وائس چیئر مین نے ایک ایسے شخض سے ملاقات کرائی جنہوں نے اردو کو بحال کرانے میں اہم رول نبھایا۔ ڈاکٹر اظہار عالم صاحب نے کہا کہ بنگلہ سے ہمیں کوئی بیر نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اردو جاننے والے تمام بچے بنگالی زبان سیکھ لیں تاکہ انہیں سول سروس امتحان میں کوئی دشواری نہ ہو۔پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر اظہار عالم کے علاوہ ادارہ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر واصف اختر، پروفیسر منصو ر عالم، قمر الدین ملک ، خواجہ احمد حسین ،ڈاکٹر نہال احمد اور دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments