Activities

ایل ایل بی میں داخلے کےلئے مفت میں کراش کورس کرائے جا رہے ہیں

ایل ایل بی میں داخلے کےلئے مفت میں کراش کورس کرائے جا رہے ہیں

قطب المشائخ ایجوکیشنل اینڈ چریٹبل ٹرسٹ نے پبلک چریٹبل ٹرسٹ ساکٹ کے ساتھ مل کر بی اے ایل ایل بی، بی بی اے ایل ایل بی، بی کام ایل ایل بی میں داخلے کے لئے انٹرانس امتحان میںکامیابی کےلئے مفت میں کراش کورس کا اہتمام کیا گیاہے۔تین مہینے تک چلنے والے اس کراش کورس کےلئے اکسپرٹ فکلٹی ممبروںکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔یہاں کئی برسوں سے اس طرح کے کورس کرائے جا رہے ہیں۔اور ہر بار یہاں کا ریزلٹ نوے فیصد کے قریب ہوتا ہے۔یہاں سے کراش کورس کے بعد طلبا و طالبات آج کلکتہ یونیورسٹی ، مکاوت، سینٹ زیویرس اور دوسری یونیورسٹیوں میں لا کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں صرف کراش کورس ہی نہیں کرایا جا تا ہے بلکہ آئندہ بچوںکو کس طرح سے آگے بڑھنا ہے ، انہیں کیا کرنا ہے ان ساری چیزوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں 1اے کوسٹیا روڈ پکنک گارڈن کولکاتا میں ٹرسٹ کی جانب سے کلاس کرائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ادارہ کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے کراش کورس کیا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں یہاں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میںمہمان خصوصی طور پرآئی پی ایس ایس ایس او، ہوم گارڈآرگنائزیشن اینڈ کمانڈنٹ ایس اے پی فرسٹ بٹالین بیرک پور، مس پاپیا سلطانہ ، چیف گیسٹ کے طور پر ڈبلیو بی جے ایس ریٹائرڈ مس اوخان، ڈپٹی کمشنر آف پولس ریٹائرڈ مسٹر کفیل احمد ہاشمی، ادارہ کے روح رواں، منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر سرفراز احمد خان صاحب وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پر ان لوگوں نے ایل ایل بی کی پڑھائی کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ آج یہاں سے یہ کورس کر کے بچے آج کس مقام پر ہیں۔ آئی پی ایس ایس ایس اور پاپیا سلطانہ نے بھی بتایا کہ ہم نے ایل ایل بی کیا ہے تاکہ پولس کے کام میں آسانی ہو۔ کفیل احمد ہاشمی صاحب نے بھی کیا لا کی پڑھائی کی آج کتنی ضرورت ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments