مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم،مدرسہ چوک،سردارگنج،دلسنگھ سرائے سمستی پور بہار میں جلالۃ العرفان نعمت الاولیاء حضرت الحاج الشاہ حضورنعمت علی خاکی بابا علیہ الرحمۃ والرضوان کے/96واں عرس سراپا قدس کے موقع پر جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سرپرستی تلمیذ حضور تاج الشریعہ ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت مولانا مفتی محمدآل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری پرنسپل مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم،سردارگنج،دلسنگھ سرائے سمستی پور بہار۔زیر صدارت.استاذ الحفاظ حضرت حافظ وقاری محمد کلیم الدین رضوی سرادارگنج دلسنگھ سرائےسمستی پور،زیر قیادت.مصلح قوم وملت حضرت حافظ وقاری رضوان صاحب پٹنہ،زیر عنایت۔خطیب باوقار حضرت مولانا نوشاد عالم صاحب مدرسہ غریب نواز،واجد پورسمستی پور بہار۔زیر حمایت.استاذ الحفاظ والقراء حضرت حافظ وقاری حبیب الرحمن رضوی نے فرمائی۔تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمدآل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری پرنسپل مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم،سردارگنج،دلسنگھ سرائے سمستی پور بہار نے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ حضرتِ خاکی باباعلیہ الرحمہ کی عرفانی شخصیت سے علاقے کے عوام وخواص سبھی اچھی طرح واقف ہیں خداوند تعالیٰ نے ولایت وکرامت کے اُس منصب پرآپ کوفائزکیاتھا کہ اٹھتے بیٹھتے آپ سے کرامتوں کا ظہورہوتا تھا آپ جہاں سالک تھے وہیں مجذوب بھی۔جب جذبی کیفیت طاری ہوتی تو اس وقت آپ کا عجیب عالم ہوتااورجب مسندِ سلوک پرجلوہ گرہوتے توپریشان حالوں کی بھیڑاکٹھا ہوجاتی اور اس کے دردوغم کو دورکرنے میں لگ جاتے یہ شمالی بہارکے لئے بہت بڑے فخرکی بات ہے کہ اپنے وقت کے عارف کامل کا رشتہ اس علاقے سے ہے ۔شہنشاہ ترنم حضرت حافظ طیب صاحب مست علی پور،شہنشاہ نغمات حضرت حافظ شاکر صاحب،ثناء خوان مصطفی محمد تنویر عالم عرف چاند صاحب،اور مداح رسول محمد اظہر کلیم صاحب سردارگنج نے اپنی مترنم آوازسے پورے مجمع پروجدوکیف کا سماں باندھ دیا۔نقیب اہل سنت حضرت مولانا ضیاء المصطفیٰ مدنی مظفرپوری،مولانا غلام ربانی صاحب عالم پوراور مولانا ممتاز عالم صاحب پرنپورہ نے نہایت خوبصورت اندازمیں نظامت کے فرائض انجام دیا۔اس پروگرام میں شہر کے معزز علمائے کرام اور مدرسہ کے طلبہ مولانا شہباز صاحب چکنوادہ شریف،مولانا شمیم القادری صاحب گھاٹ نوادہ،مولانا شفیق اللہ صاحب بنگھارا،مولانا طاہر حسین صاحب منیارپور،مولانا شریف صاحب گنج بازار،مولانا عبدالخالق صاحب چکنوادہ شریف،مولانا شمیم اشرفی صاحب دلسنگھ سرائے،حافظ رفیق صاحب بنگھارا،حافظ شمشیر صاحب بازار،حافظ محمد شہاب الدین کھگریا،حافظ محمد اظہرالدین کھگریا،حافظ محمد توحید عالم مولوی چک،حافظ محمد غلام علی مولوی چک،حافظ محمد سلیم الدین روسڑا،حافظ محمد شاہنواز عالم گنج بازار دلسنگھ سرائے،حافظ محمد مبارک حسین روسڑا،حافظ محمد آفتاب عالم دربھنگہ،محمد اسعد کلیم سردار گنج دلسنگھ سرائے،حافظ محمد ندیم عالم سردارگنج،حافظ محمد زاہد حسین صاحب سردارگنج،حافظ محمد عمران عالم کرنل ٹولہ،محمد طیب عالم کرنل ٹولہ نے شرکت کی۔شہر کےمعززین میں محمد حسنین عرف چھنو صاحب،اشفاق صاحب،محمد عزیز الرحمن صاحب،عبدالسلام صاحب،اختر صاحب،عباس صاحب،جیلانی صاحب،محمد ارشد کلیم صاحب،محمد اطہر صاحب،محمد سہیل صاحب چکنوادہ شریف،محمد شبلی صاحب،محمد عرفان صاحب،محمد آصف صاحب،محمد گڈو صاحب،محمد زبیر عالم صاحب بھی شریک محفل ہوئے۔صلوة وسلام اور تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری کی دعا پرمحفل اختتام پذیرہوئی۔
Source: Akhbare Mashriq News Service
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ میں واقع اسکول کا مدھیامک میں سو فیصد ریزلٹ رہا