ہاپوڑ کے زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں( جو کہ ایک کیمبرج نصاب اسکول ہے) سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول میں پڑھنے والے بچے جنہوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا ان کو دستار فضیلت سے بھی نوازا گیا جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا ابراہیم صاحب تاراپوری صاحب (انگلینڈ) مفسر قرآن ومہتمم مدرسہ اشاعت القران انگلینڈ نے شرکت کی اس موقع پر مہمان اعزازی جناب منور زماں صاحب(مشہور لیڈر شپ ٹرینر) اور مولانا محمود مدنی صاحب صدر جمیعۃ علماء ہند شرکت فرمائی تقریب کا آغاز حافظ محمد احسن اقبال نے تلاوت قرآن سے کیا اس کے بعد عبداللہ مکرانی اور محمد معاوض نے تلاوت ترجمہ کے ساتھ کیا اور عمر نواب کیمبرج کلاس 8 نے نعت رسول پیش کی اور کیمبرج کے مخلتف کلاس کے بچوں نے مختلف قسم کے مکالمہ پیش کیاجیسے تعلیم کی اھمیت اور گھروں کے نظام میں بہتری کا طریقہء کار وغیرہ پر بعد ازاں بچوں کی تربیت کے موضوع پےحنظلہ شاکر کیمبرج کلاس 8 نے شاندار انگلش تقریر کی بعدہ بچوں کی دستاربندی کا سلسلہ شروع ہواساتھ ہی ساتھ والدین اور اساتذہ کرام کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی انعامات کے ذریعہ قبل دستار بندی جناب منور زماں صاحب نے بچوں کے تربیت کے متعلق والدین کو بتایا ساتھ ہی ساتھ زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کسی چیز کو حاصل کرنا کما ل نہیں ہے بلکہ اس کو باقی رکھنا کمال ہے اور بتایا کی پہلے اپنے آپ کو بدلیں بچوں کی خود بخود تربیت ہو جائگی بچوں کی تربیت سے اساتذہ اور والدین کو اپنے میں بدلاو لانا ضروری ہے ان کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا ابرابراہیم صاحب تارا پوری کا بیان ہوا نہوں نے قرآن کی اہمیت پے روشنی ڈالی اور ان لوگوں کی تردید کی جو کہتے ہیں قرآن بنا سمجھ کے پڑھنے کے کیا فائدے اور ساتھ ہی ساتھ قرآن کی تفسیر پڑھنے پے بھی زور دیا مجلس کا اختتام حضرت کی دعا سے ہوا جن طلبہ کی دستاربندی ہوئی ان کے اسماء درج ذیل ہیں محمد احسن اقبال بنارسی،عبد الرحمان مرادآبادی اورمحمد اقدس دہلوی علاوہ ازیں زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کے ہیڈ ماسٹر جناب مشیر الزماں صاحب نے مہمانان کرام کو مومینٹو پیش کیا
Source: social media
سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد
الحراءپبلک اسکول دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔2024کا انعقاد
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد
الحراءپبلک اسکول دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔2024کا انعقاد
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام
انجمن باغ و بہار،برہ پورہ میں یاد کئے گئے شعری مجموعہ" رگ جاں "کے خالق۔ خورشید الا سلام
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
اسرائیلی جارحیت کا سامنا کررہے فلسطینی مسلمانوں کیلئے مدینہ مسجد ٹکیہ پاڑہ ،مٹیابرج میں اتوار کو اجتماعی دعا