گزشتہ ۱۳ نومبر بروز سوموار وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم ولادت کے موقع پر ایم ایم ماڈل اسکول میں مختلف تقریبات کے زریعہ منایا گیا۔پروگرام کی شروعات قرآن پاک کی سورہ علق کی اردو اور ،انگریزی ترجمہ کے ساتھ درجہ ششم کی حفشہ،منیرہ اور شازیہ کے ذریعہ کی گئی۔ درجہ ۶ کی طلباء جابینہ خان نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ایک سبق آموز ڈرامہ کے ذریعہ ناظرین کو یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ اگر ہم تعلیم سے دور رہے تو ہمیں کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے بعد یکے دیگرے نعت، حمد،پیش کیا گیا۔اسلام ںے کیوں تعلیم ہم مسلمانوں پر فرض کی ہے اس عنوان پر سینئر کلاس کےطالبات نے ایک ڈرامہ کے ذریعہ بتایا۔اس کے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد جو کہ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے ان کی حب الوطنی پر تقریر پیش کی گئی۔اس پروگرام میں عارفہ پروین جو جماعت اسلامی ہند کے اسٹنٹ سکریٹری ہے وہ بھی شامل تھی اور انہوں نے طلبات کو ایک کامیاب پروگرام پر مبارک باد دیتے ہوئے مورل ولیوں پر تقریر پیش کی۔اسکول کے پریسیڈنٹ جناب ناصر احمد نے مسلمان بچوں کے اندر تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک اچھا مسلمان بن کے ملک وہ قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔ آخر میں جناب احمد فاروق اور ڈاکٹر صبا تاج بلال نے یلو ہاوس کے ہاوس مدر مس افشاں عالم ، انچارج مس نزہت پروین،اور طلبات کو ایک کامیاب پروگرام پر مبارکباد دیتے ہوئے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔
Source: Mashriq News service
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انٹر اسکول کراٹے چیمپئن شپ
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
غالب اکیڈمی کی نثری نشست میں خورشید حیات کا اظہار خیال
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام