یوم اطفال کے موقع پر الحراءپبلک اسکول ، رحم خاں ، دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈپروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی پروفیسر محمد آفتاب اشرف (پرنسپل سی ۔ ایم ۔ کالج ، کھوٹونہ ، مدھوبنی ) ، سید محمود احمد کریمی ایڈویٹ (ماہر مترجم و ادیب ) ، انجینئر خالد احمد مدنی (سکریٹری الحراءپبلک اسکول) اور ڈاکٹر منصور خوشتر (ایڈیٹر سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز، دربھنگہ) نے پروگرام اور محفل کو وقار بخشا۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے مہمانان کا تعارف کرایا۔ پروگرام کا آغاز حذیفہ کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض اسکول کے ٹیچر نشانت کمار سنگھ نے انجام دیا ۔ بچوں کو خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کے مستقبل ہیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو جو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے ان کی یو م پیدائش کے موقع پر یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو اس دن کے موقع پر یہ عہد لینا چاہئے کہ ہمیں ایک اچھا شہری بننا ہے۔ اعلیٰ تعلیم جو تربیت سے مزین ہو حاصل کرنے کے بعد ہمیں اپنے خاندان، سماج ، صوبہ اور ملک کی ترقی کے لئے سرگرداں رہنا ہے۔پرنسپل کے مختصر خطاب کے بعد مہمانان کا استقبال شال اورشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔ ۴۲۰۲ پیش کرکے کیا گیا۔شکیب اکرم کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر عالم نے کہا کہ شکیب اکرم کی زندگی بچوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ اسکول کے استاذ سید مزمل حق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے اپنے بڑوں کی، اساتذئہ کرام کی، اپنے والدین کی عزت کریں ۔ اگر وہ اپنے بڑوں کی عزت کرنا سیکھ جائیں گے تو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بچوں کو اپنے اسلاف کی تاریخ یاد دلائی اور یہ ترغیب دی کہ ان کے بتائے راستے پر چل کر ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ مولانامحمد شمیم نے بچوں کو کئی اہم باتیں بتائیں ۔ انہیں نصیحت بھرا پیغام پیش کیا ۔ اسکول، گھر ، سماج کے آداب سے روبرو کرایا۔ نشانت کمار سنگھ نے اپنی نظامت کے دوران بچوں کو کئی اہم نکات سے آگاہ کیا ۔ اسکول کے ڈائرکٹر محمد عمر فاروق نے بچوں کو محنت کرنے کی ترغیب دلائی۔ سکریٹری خالد احمد مدنی نے بچوں کو دعائیہ کلمات سے نوازا۔ مکیش کمار شرما نے بچوں کو محنت سے پڑھنے کے ساتھ ساتھ کمپٹیشن کے ماحول سے روبرو ہونے کی بات کہی۔چند روز قبل جنرل نالج کوئز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں کامیاب طلبا و طالبات کوشکیب اکرم میموریل ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ الحراءپبلک اسکول کے تمام اساتذئہ کرام کو شکیب اکرم میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا۔بچوں نے بھی اپنی جانب سے کچھ پروگرام پیش کئے۔ آخر میں پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا
Source: social media
مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
گرو نانک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ٹی ای ڈی ایکس پر قومی کانفرنس
ہندی رائٹرس اسوسی ایشن کے زیراہتمام مشاعرہ وکوی سمیلن کاانعقاد
ممبئی میں حضرت شیخ مصری ر ح کے عرس کے ساتھ اللّٰہ کے ولیوں کے عرس کاجمعرات سے آغاز
سر سید احمد ہائی اسکول ہوڑہ میںیوم اطفال منایا گیا
الحراءپبلک اسکول دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔2024کا انعقاد
مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
گرو نانک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ٹی ای ڈی ایکس پر قومی کانفرنس
ہندی رائٹرس اسوسی ایشن کے زیراہتمام مشاعرہ وکوی سمیلن کاانعقاد
ممبئی میں حضرت شیخ مصری ر ح کے عرس کے ساتھ اللّٰہ کے ولیوں کے عرس کاجمعرات سے آغاز
الحراءپبلک اسکول دربھنگہ میںشکیب اکرم میموریل ایوارڈ۔2024کا انعقاد
سنت رسول کانفرنس
مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ صنعت و حرفت کی بھی تعلیم دی جائے: مولانا فضل الرحیم مجددی
گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ کے زیر اہتمام یوم تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد شاندار پروگرام کا انعقاد