بزم حسانؓ کڈپہ کے زیر اہتمام ۱۴واں کُل ہندطرحی مشاعرہ بروز ہفتہ 22/جون بعد نمازمغرب بمقام جامعتہ الاصالحات کڈپہ الماس پیٹ،عقب دفتر روزنامہ وارتا کڈپہ شہر آندھرا پردیش میں زیر نگرانی کڈپہ اسلامک ویلفیئر سوسائٹی مقرر ہے۔ جناب اسحاق علی بانی و صدر بزم حسانؓ کڈپہ اسلامک ویلفیئر سوسائٹی صدارت فرمائیں گے۔جناب راہی فدائی جید عالم دینِ،شاعر و نقاد،محقق مہمان خِصوصی ہوں گے۔جناب پروفیسر ستار ساحر سابق رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول مہمانان اعزازی ہیں۔ جناب سردار ساحل لکچرر یوگی ویمنا یونیورسٹی کڈپہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔بیرونی شعرائے کرام میں ڈاکٹر امام قاسم ساقی،ہاشم طلیق، خلیل جانب رائچوٹی، عارف امینی کدری، عظمت علی عظمت کرنول،ظہورظہیرآبادی حیدرآباد شامل ہیں۔میزبان شعرائے کرام میں محمود شاہد،ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری،اختر کڈپوی،غوث خاں عارف،امتیاز ثاقب،دانش چنوری،ڈاکٹر خواجہ پیر مخلص،اسماعیل سید،خلیل خان خلیل،سردار ساحل،سعید خاں سعید،یونس طیب،ظہیر دانش عمری،تابش ربانی،صادق ولی صادق،محبوب یوسف زائی،مقبول احمد مقبول، اثر حامد،انور ہادی جنیدی کلام سنائیں گے۔نوٹ: تمام شعراء سے التماس ہے کہ عصر تک مشاعرہ گاہ تشریف لائیں اور اپنی طرحی غزل کی ایک کاپی کنوینر کے حوالے کردیں۔تمام شرکا کے لئے عشائیہ کا انتظام رہیگا۔ ان شاء اللہ۔ محبان اردو ادب سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
Source: social media
ہیومن کیر ٹرسٹ اور جمیعت علماء کولکاتا کی جانب سے مغربی بنگال کے سیلاب متاثرین کے درمیان راہتی سامان کی تقسیم۔
جنت میں داخلہ چاہتے ہو تو حافظ قرآن بنو
شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام یک روزہ ریسرچ اسکالر،طلبا سمینار کا انعقاد
”عصر حاضر کا منفرد نعت نگارونعت خواں جنید ساحل“
جے آئی ایس گروپ کے تحت چھوٹے روشن ستاروں کے چھوٹے فنکار تخلیقی عجائبات کی نمائش کرتے ہیں۔
غالب اکیڈمی میں حیات غالب پر شاندار ڈرامے کی پیشکش
ہیومن کیر ٹرسٹ اور جمیعت علماء کولکاتا کی جانب سے مغربی بنگال کے سیلاب متاثرین کے درمیان راہتی سامان کی تقسیم۔
جنت میں داخلہ چاہتے ہو تو حافظ قرآن بنو
جوآینٹ فورم اگینسٹ این آر سی سی اے اے کی پکار پر ایک مشاورتی میٹنگ
سرزمین دلسنگھ سرائے میں جشن خاکی بابا،مفتی محمد آل مصطفی مرکزی مظفرپوری