Activities

غالب اکیڈ می میں”ہند میں فروغ اردو زبان “و آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

غالب اکیڈ می میں”ہند میں فروغ اردو زبان “و آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

زبانیں ذی اللہ الہٰی کے طابق نہیں بلکہ عوام کے طابع ہوتیں ہیں،زبانوں کا رشتہ وہی ہے جو ماں کے دودھ کے ساتھ ہوتا ہے۔ماں ،مذہب ،ملک اور مادری زبان سے الفت اور محبت کسی کی محتاج نہیں ہوتی ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے خودرنگ فاﺅنڈیشن احمد آباد کے تحت منعقدہ غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین میں ”ہند میں فرورغِ اردو زبان “و آل انڈیا مشاعرہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اردو کے چاہنے والے کھڑے ہوتے ہیں اور اپنی تحریک کے ذرےعے اردو کی بقا اور بحالی کے لیے کوشش کرتے ہیں۔اس دور میں جب زبان اردو بولنے والے زیادہ اور لکھنے والے کم ہوتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں ولی احمد خان نے احمد آباد سے خود رنگ فاﺅنڈیشن کے ذریعے اردو کی خدمت کرنے کا عہد کیا ہے ۔انہوں نے اردو کی بقا کے لیے تحریر مقابلے اور اردو کتابوں کو پڑھنے کا ذوق پیدا کرنے لئے ملکی سطح پر تحریک چلا رہے ہیں ۔کئی کتابوں کے مصنف اور لوگوں کو کتابیں لکھنے پر ابھارنے کا کام کررہے ہیں۔اس موقع پر خودرنگ فاﺅنڈیشن کے بانی ولی احمد خان نے کہا کہ ”اس وقت اردو زبان و ادب کو درپیش مسایل و مشکلات سے نکالنے کے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ احمد آباد سے چل کر مرکز اردو دارالسلطنت ہند دہلی جیسی جگہ پر ہم نے یہ پروگرام کیا ہے ۔ اردو بولنے والے معاشرے کا ہر فرد اور فریق اپنے ذوق، احساس فرض، ضرورت اور وسائل کے مطابق اس پروگرام کوفی الواقع عملی بنانے کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔ اس موقع پر ساتھ کتابوں کا رسم اجراءپدم شری پروفیسر اختر الواسع کے بدست عمل میں آیا ۔جس میں چاند کے زینے پر،ہاجرہ زریاب صاحبہ،تعبیر خواب کی ،طلعت انجم فخر،میڈیا اور مسلمان،سہیل انجم ،صحرا میں گلزار،پروفیسر عزیز اللہ شیرانی ،اردو افسانہ غضنفر کی نگاہ میں،پروفیسر غضنفر علی،عکس عبقری،وغیرہ ۔مہمان ذی وقار کے طور پر پروفےسر محمد فاروق انصاری (اےن سی ای آر ٹی)،ڈاکٹر شعےب رضا خان (اےن آئی او اےس)،پروفےسر غضنفر علی،اطہر فاروقی (انجمن ترقی اردو ،ہند)حقانی القاسمی،پروفےسر خالد علوی ،خورشےد حےات ،ڈاکٹر سےد احمد خان،پروفےسر ابو بکر عباد ،پروفےسر عزےز اللہ شےرانی اور مہمان خصوصی کے طور پر تبسم پروےن ،عابد انور ،صابرہ خاتون ،عذرا نقوی،ساحد داﺅدنگری،(اےڈےٹر صدائے انصاری )طلعت انجم فخر،اقبال پٹنی موجود تھے۔شعراءکرام مےںکوثر پروےن،صابرہ خاتون حنا،ہاجرہ زرےاب،بشر رضوی نے سامعین کو اپنے کلام سے نوازا۔نظامت کے فرائض ہارون بشر رضوی انجام دےں ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments