Activities

محمدیہ طبیہ کالج،منصورہ کے طالبہ کی امتیازی کامیابی

محمدیہ طبیہ کالج،منصورہ کے طالبہ کی امتیازی کامیابی

مالیگاؤں:منصورہ میں واقع محمدیہ طبیہ کالج و السائر ہسپتال کی سال اول کی طالبہ صباء فردوس شیخ اقبال نے MUHSناسک کے منعقدہ امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔ان کی اس عظیم کامیابی پر یونیورسٹی کے وائس چائنسلر لیفٹینٹ جنرل مادھوری کانیٹکر میڈم کے ہاتھوں گولڈ میڈل اورسرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد زبیر،CEOڈاکٹر عبدالماجد کتھے والا اور جمیع اساتذہ کرام نے صباء فردوس کو مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں پرنسپل اور CEOنے اپنے بیان میں کہا کہ یہ محمدیہ طبیہ کالج کے اساتذہ کی محنت اور انتظامیہ کے تعلیمی ماحول کا نتیجہ ہے۔ گولڈ میڈل یافتہ طالبہ نے بھی کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان ہی کی توجہ اور تعلیم کی بدولت یہ مقام حاصل ہوسکا۔اس موقع پر طالبہ کے والد شیخ اقبال صاحب نے کالج کے اساتذہئ کرام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس خوشی کے موقع پر ادارہ کے صدر جناب ارشد مختار صاحب نے طالبہ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ساتھ ہی کالج کے پرنسپل اور اساتذہ ئ کرام کی بھی ہمت افزائی کی اور کہا کہ اس طرح لگن اور محنت سے ہی محمدیہ طبیہ کالج نہ صرف مہاراشٹربلکہ پورے ہندوستان کا بہترین طبیہ کالج کے طور پر ابھر رہا ہے۔اس تہنیتی پروگرام میں جملہ اساتذہئ کرام اور اسٹاف موجود تھے

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments