Activities

اسلامی معاشرے میں نوجوانوں کے کردار پر دینی جلسے کا انعقاد

اسلامی معاشرے میں نوجوانوں کے کردار پر دینی جلسے کا انعقاد

یوپی کے ضلع سدّھارتھ نگر کی تحصیل ڈومریاگنج کے گاؤں کروتا میں بتاریخ 20 جون۔2024ء کو بعدِ نمازِ مغرب ایک دینی جلسے کا انعقاد کیا گیا،یہ جلسہ "حِراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی" کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا،جلسے میں نوجوان خطیب مولانا عبدالعظیم صاحب سنابلی حفظہ اللہ نے خطاب فرمایا،موصوف فی الحال جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ،سعودی عرب میں زیرِ تعلیم ہیں،مولانا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جلسے کا عنوان حالات کے مطابق ہے اور بڑا اہم عنوان ہے،اسلامی معاشرے میں نوجوان اپنی اہمیت سمجھیں اور معاشرے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں،حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ وسلّم اور صحابۂ کرام کی زندگیوں کو اپنے لیے نمونہ بنائیں،نشہ آور چیزوں،برائیوں اور ہر غلط عمل سے دور رہیں،کسی قوم میں اگر نوجوانوں کی اصلاح پر توجہ نہ دی جاۓ تو اُس قوم کی ترقی ناممکن ہو جاتی ہے،حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ وسلم نے نوجوانوں کی دینی و فکری تربیت اپنے خاص انداز میں فرمائی،حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات قِسم کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن خاص سایہ نصیب فرمائے گا،اُس دن اُس سایے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہوگا،اُن سات خوش نصیب مسلمانوں میں سے ایک وہ نوجوان بھی ہوگا کہ جس نے اپنی جوانی عبادت میں گزاری ہوگی،مولانا نے فرمایا کہ اے نوجوانو! اپنی جوانی کو غلط کاموں سے بچاؤ،اپنی جوانی کو اچھے کاموں کے لیے وقف کر دو،سماج و معاشرے کی ترقی میں آپ کا کردار سب سے زیادہ ہے،آج مسلم معاشرے میں ارتداد کا فتنہ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ارتداد کے فتنے کا شکار ہو رہی ہیں،یہ ہمارے سماج کے لیے بڑی مہلک برائی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان دین سے جُڑیں اور اپنے آپ کو ہر برائی سے دور رکھیں،جلسے میں وارڈ نمبر11 کے سبھاسد جناب عبدالصبور صاحب مہمانِ خصوصی تھے،جلسے میں گاؤں کے مَردوں کے علاوہ خواتین بھی موجود تھیں،خواتین کے بیٹھنے کے لیے پَردے کے ساتھ الگ سے انتظام کیا گیا تھا،نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد تھی،جلسہ وقت پر شروع ہوا اور وقت پر ہی ختم ہوا،سامعین خطاب کو بڑے غور سے سن رہے تھے،مولانا نثار احمد سلفی،مولانا یار محمد،مولانا عبدالرب،جناب عبدالکریم،محبوب علی،عبدالقادر،افتخار احمد اور ارشاد احمد وغیرہ نے شرکت کی،جلسے کے انتظام میں مولانا عبدالرب،ارشاد احمد اور سفیان نے بڑی محنت کی،گاؤں سے دُور مختلف شہروں میں رہنے والے لوگوں نے جلسے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پروگرام کی کامیابی کے لیے دعائیں دیں،جلسے کا آغاز معروف احمد کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،نظامت ڈاکٹر محمد وسیم نے فرمائی،کلماتِ تشکّر ڈاکٹر محمد وسیم نے پیش کیے،اُنھوں نے جلسے میں آنے والے اور جلسے کو کامیاب بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا.

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments