Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کا خدشہ، امریکا نے روس کو خطرے سے آگاہ کر دیا

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کا خدشہ، امریکا نے روس کو خطرے سے آگاہ کر دیا
ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کا خدشہ، امریکا نے روس کو خطرے سے آگاہ کر دیا — October 31, 2026
امریکا نے روس کو دارالحکومت ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کے خدشے کے خطرے سے آگاہ کر دیا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے آج 31 اکتوبر کو ماسکو کے زارٹسینو میوزیم ریزرو میں بڑے دہشتگرد حملے کے قابل اعتبار خطرے کا علم ہوا ہے، امریکی حکام متعلقہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

تاہم، وارننگ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کون کر رہا ہے۔

زارٹسینو میوزیم ماسکو میں ایک شاہی محل اور پارک ہے جو گھومنے کیلیے ایک مشہور جگہ ہے، ویک اینڈ پر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔

روسی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک ایک ٹیلی گرام چینل نے بتایا کہ پارک اب بند کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے افسران احاطے میں موجود ہیں۔

اس سے قبل روس کی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے کہا تھا کہ اسے امریکا سے دہشتگرد حملے کی تیاری کے حوالے سے معلومات موصول ہوئی ہیں، جس کیلیے مناسب کارروائی جاری ہے۔

امریکا نے روس کو دارالحکومت ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کے خدشے کے خطرے سے آگاہ کر دیا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn