Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ہسپانوی فٹبال لیگ کے صدر خاویر تیباس نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل توسیع کرکے فٹبال کی صنعت کو تباہ کر رہے ہیں۔ اطالوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں خاویر تیباس نے کہا ہے کہ 2030ء کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز بے معنی ہے، ورلڈ کپ اہم ایونٹ ضرور ہے لیکن پوری فٹبال دنیا صرف اسی کے گرد نہیں گھوم سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انفینٹینو کا وقت ختم ہو چکا ہے تاہم انہیں فیفا کے نظام اور رکن فیڈریشنز کی حمایت حاصل ہے، اسی لیے ان کے خلاف کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں آتا۔ تیباس نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ انفینٹینو کے مخالف ہیں لیکن خاموش رہ کر فٹبال کو پہنچنے والے نقصان میں شریک بنے ہوئے ہیں۔ لالیگا کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی لیگز ہی فٹبال کی بنیاد ہیں مگر فیفا صرف 40 روزہ ورلڈ کپ کے لیے ایسی پالیسیاں بنا رہا ہے جو ہزاروں ملازمتوں سے وابستہ فٹبال کی مجموعی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے 2026ء کے ورلڈ کپ کے دوران متعارف کروائے گئے پانی پینے کے وقفوں اور فائنل میں روایتی 15 منٹ کے بجائے 27 منٹ کے وقفے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لالیگا کے صدر کے مطابق کئی اسٹیڈیم جدید ٹھنڈک کے نظام سے لیس تھے اس لیے اضافی وقفے صرف اشتہارات اور تجارتی مفادات کے لیے رکھے گئے۔ دوسری جانب جنوبی امریکی فٹبال تنظیم نے 2030ء کے ورلڈ کپ میں 64 ٹیموں کی شمولیت کی باضابطہ تجویز پیش کر رکھی ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ پہلے ہی 6 میزبان ممالک اور 3 برِاعظموں میں منعقد ہونے والا ہے۔ ادھر یورپی شائقین کی نمائندہ تنظیم نے بھی فیفا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026ء کا ورلڈ کپ شائقین کے لیے مایوس کُن ثابت ہوا۔ تنظیم نے فیفا میں بنیادی اصلاحات، فیصلہ سازی میں کونسل اور کانگریس کے کردار کی بحالی، کلبز، لیگز، کھلاڑیوں اور شائقین کو مشاورت میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق مہنگے ٹکٹ، بڑھتے سفری اخراجات، غیر شفاف فیصلوں اور تجارتی مفادات کو ترجیح دینے سے فیفا ورلڈ کپ اور عالمی فٹبال کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

6 days ago

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments