Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ٹرمپ کی سعودی عرب سے تاریخی جوہری معاہدے کی منظوری

ٹرمپ کی سعودی عرب سے تاریخی جوہری معاہدے کی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی سول جوہری معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو سویلین جوہری پروگرام کے قیام میں تعاون فراہم کیا جائے گا، جس سے مملکت کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق جوہری تعاون معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالرز ہونے کا تخمینہ ہے، جس سے ممکنہ طور پر سعودی عرب میں یورینیئم کی افزودگی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد سعودی عرب کے جوہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ترقی میں امریکی کمپنیوں کو مرکزی کردار دینا ہے، جبکہ دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت کو محدود رکھا جائے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments