Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی 2 سالہ محبت کا بریک اپ پر اختتام

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE NE PARK STREETSE HATAYI GAYI AURAT AUR USKE BACHCHE KI ZIMMEDARI LI

اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی 2 سالہ محبت کا بریک اپ پر اختتام
اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی 2 سالہ محبت کا بریک اپ پر اختتام — August 27, 2026
بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو کے درمیان گزشتہ 2 سال سے جاری محبت کے ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے گزشتہ ہفتے بریک اپ کا فیصلہ کیا تاہم یہ بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا اور دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے۔

اننیا اور واکر کی ملاقات ایک پرتعیش بھارتی شادی کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، گزشتہ 2 سال کے دوران دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ وہ ایک دوسرے کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تصاویر اور پوسٹس میں بھی نظر آئے، اس جوڑے کو بیرونِ ملک ایک ساتھ چھٹیاں مناتے بھی دیکھا گیا۔

اگرچہ دونوں نے کبھی باضابطہ طور پر اپنی محبت کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم مداحوں کو ان کی قربت کے کئی اشارے ملتے رہے۔

واکر بلانکو اننیا کی نجی سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے، سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اننیا کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا تھا۔

اننیا نے ایک ایسا ہار بھی زیب تن کیا جس پر واکر کے نام کے ابتدائی حروف درج تھے۔

اننیا پانڈے نے ایک انٹرویو میں محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے نزدیک محبت کی بنیاد دوستی، تعلق، اعتماد اور ایک دوسرے کے سامنے خود کو حقیقی طور پر پیش کرنے کی آزادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محبت صرف رومانوی رشتے تک محدود نہیں بلکہ دوستوں اور خاندان سمیت ہر جگہ موجود ہے۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والے واکر بلانکو سابق ماڈل ہیں اور متعدد بالی ووڈ شخصیات سے دوستی کے باعث بھارتی فلمی حلقوں میں بھی جانے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو کے درمیان گزشتہ 2 سال سے جاری محبت کے ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn