Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیپال میں سیلاب: ہلاکتیں 175 ہو گئیں، سینکڑوں غیرملکی سیاح بھی لاپتہ

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DHARAM DEKH KAR SARKARI PAISA DIYA GAYA, CM SUVENDU ADHIKARI NE MAMATA BANERJEE BANAYA NISHANA

نیپال میں سیلاب: ہلاکتیں 175 ہو گئیں، سینکڑوں غیرملکی سیاح بھی لاپتہ
نیپال میں سیلاب: ہلاکتیں 175 ہو گئیں، سینکڑوں غیرملکی سیاح بھی لاپتہ — August 27, 2026
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتیں 175 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں جن میں کافی تعداد میں سیاح بھی شامل ہیں، دوسری جانب چین کے سرحدی علاقے میں بھی تین ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال نے جمعرات کے روز بتایا کہ نیپال اور پڑوسی علاقے تبت کے مختلف حصوں میں آنے والے خوفناک فلیش فلڈ (ناگہانی سیلاب) کی زد میں آ کر اب تک 175 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں لاپتہ افراد میں تقریباً 300 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکام تباہی کے مکمل خدشات اور نقصان کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیپال اور تبت بھر میں تقریباً 1,500 افراد لاپتہ ہیں، جن میں کم از کم 800 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کی صبح نیپال اور تبت کے سرحدی علاقوں میں صورت حال تباہی کی طرف جاتی دیکھی گئی جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہو گئی جو نہ صرف رہائشی علاقوں پر گری بلکہ بھاری پتھروں اور ملبے کے دریاؤں میں گرنے سے سیلاب بھی آ گیا۔
چین کی جانب سے بنی نگرانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی اور پانی کی ایک بہت بڑی لہر عمارت سے ٹکرائی جبکہ خوفزدہ لوگ جانیں بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔
اسی طرح نیپال والی سمت میں پانی کا ایک بہت بڑا ریلہ بھوٹے کوشی اور تریشولی دریاؤں سے اٹھتا ہوا دیکھا جو اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہاتا چلا گیا اور اس کی لپٹ میں کئی دیہات اور قصبے بھی آئے۔
شروع میں نیپال کی جانب سے تباہی کی وجہ سیلاب کو قرار دیا گیا تھا جبکہ چینی حکام نے واقعے کی وجہ لینڈ سلائیڈنگ کو قرار دیا تھا۔
اسی طرح چین کی سمت پر تبت میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے 558 افراد میں 260 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
نیپالی حکام کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا کہ لاپتہ ہونے والے 468 سیاحوں میں سے 393 غیرملکی ہیں۔
لاپتہ ہونے والے افراد میں انڈین شہریوں کے علاوہ یوکرین، ملائیشیا، برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں اس کے 34 شہری نیپال میں لاپتہ ہوئے ہیں۔
اس تباہی کی اصل وجہ کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کی وجہ گلیشیر کا ٹوٹنا یا پھگلنا ہے۔
سیلاب سے چند گھنٹے قبل نیپال کے وزیر خارجہ شیشیر کھنال نے کہا ممکنہ طور پر زلزلے سے لینڈ سلائیڈںگ ہوئی، جس سے دریا کا راستہ بند ہو گیا اور پانی کا ریلا نیچے کی طرف بہہ نکلا۔
شدید تباہی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک اور اداروں نے امداد کا اعلان کیا ہے۔

نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال نے جمعرات کے روز بتایا کہ نیپال اور پڑوسی علاقے تبت کے مختلف حصوں میں آنے والے خوفناک فلیش فلڈ (ناگہانی سیلاب) کی زد میں آ کر اب تک 175 افراد ہلاک ہو...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn