این سی پی آئی میونسپلٹی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرے گی: سدپ بندوپادھیائے؛ بی جے پی نے اتحادی منصوبے کی تردید کر دی
این سی پی آئی کے رکن پارلیمان سدپ بندوپادھیائے نے بدھ کو کہا کہ ان کی جماعت کلکتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے آنے والے انتخابات این ڈی اے کے ایک جزو کے طور پر لڑے گی۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا، "ہم این ڈی اے پارٹی کے طور پر انتخابات لڑیں گے اور بی جے پی کے سینئر رہنماو¿ں سے بات کی ہے، جنھوں نے اس کی تصدیق کی ہے۔"بندوپادھیائے کے جواب سے گھنٹوں پہلے، کے ایم سی انتخابات کے انچارج اور مرکزی وزیر مملکت س±کنت مجمدر نے واضح کیا تھا کہ بی جے پی انتخابات تنہا لڑے گی۔
مجمدر نے نیو ٹاو¿ن واقع اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا، "ہمارے ریاستی صدر نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کا کوئی اتحادی نہیں ہے۔ ہم نے بنگال میں کسی بھی پارٹنر کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہیں لڑے۔ ہم نے اپنی اکیلے لڑا اور اتنے سیٹ جیتے۔ لہٰذا، کے ایم سی انتخابات کسی اتحادی کے ساتھ لڑنے پر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔ میرے پاس بھی ایسی کوئی تجویز نہیں آئی ہے۔"تاہم، بندوپادھیائے کے ردعمل کے بعد، مجمدر نے کہا کہ انھیں اس معاملے کی کوئی معلومات نہیں اور صرف بی جے پی کے ریاستی صدر سمیک بھٹاچاریہ یا وزیر اعلیٰ سووندو ادھیکاری ہی اس مسئلے پر بات کر سکتے ہیں۔بی جے پی کے اندرونی ذرائع نے کہا کہ این سی پی آئی کے ساتھ اتحاد میں کے ایم سی انتخابات لڑنا ایک اہم مسئلہ بن سکتا ہے کیونکہ این سی پی آئی کے تمام ارکان پارلیمان مئی تک ترنمول کانگریس کے ساتھ تھے۔ایک بی جے پی رہنما نے کہا، "یہ بدقسمتی ہوگی اگر بی جے پی این سی پی آئی کے ساتھ انتخابات لڑتی ہے۔ پھر کرپٹ ٹی ایم سی لوگ، جن کے خلاف ہم نے برسوں جدوجہد کی، بی جے پی کی پشت پناہی سے منتخب ہو جائیں گے۔ کیا یہ ممکن ہے؟
این سی پی آئی میونسپلٹی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرے گی: سدپ بندوپادھیائے؛ بی جے پی نے اتحادی منصوبے کی تردید کر دی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments