سو فیصد مہاجر مزدوروں کو روزگار گارنٹی کارڈ دے گی ریاست
مہاجر مزدوروں کو گاو¿ں واپس لا کر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ریاست کے محکمہ پنچایت و دیہی ترقی نے اقدام کیا ہے۔ شناخت شدہ مہاجر مزدور خاندانوں کو 'دیہی روزگار گارنٹی کارڈ' جلد از جلد دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
25 اگست کو ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پروگرام کوآرڈینیٹرز کو یہ ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن مہاجر مزدور خاندانوں کے پاس ابھی تک روزگار گارنٹی کارڈ نہیں ہے، انھیں جلد سے جلد یہ کارڈ دیا جائے۔ ہدایت نامے میں125 دن کی اجرت پر مبنی روزگار کی یقین دہانی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے ذریعے دیہی لوگوں کی معاش کی حفاظت کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہجرت کے رجحان کو کم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنہیں پہلے ہی کارڈ دیا جا چکا ہے، ان کی تصدیق کی جائے۔ اور جہاں ابھی تک کارڈ نہیں دیا گیا، وہاں فوری طور پر کارڈ دینے کا انتظام کیا جائے۔ متعلقہ تمام مہاجر مزدور خاندانوں کے100 فیصد کو اس کارڈ کے دائرے میں لانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔
محکمہ کے ذرائع کے مطابق، دیہی خاندانوں کے بالغ ارکان اگر غیر ہنرمند مزدوری کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انھیں سال میں ۱۲۵ دن کی اجرت والے کام کی قانونی یقین دہانی ملے گی۔ اس سے دیہی لوگوں کی معاش مزید محفوظ ہو گی اور کام کے لیے باہر جانے کا رجحان بھی کم ہو گا۔ پہلے ہی اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شناخت شدہ مہاجر مزدور خاندانوں کی فہرست کی تصدیق کریں اور دیکھیں کہ انھیں پہلے ہی جی آر جی سی (گرامین روزگار گارنٹی کارڈ) دیا گیا ہے یا نہیں۔ جن کے پاس ابھی تک کارڈ نہیں ہے، ان کے لیے ۱۰۰ فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نیز، کارڈ پانے کے اہل بالغ ارکان کی کام کی مانگ کو ریکارڈ کرکے متعلقہ قانون کے اصولوں کے مطابق اجرت پر مبنی کام فراہم کرنے کا بھی انتظام کرنے کو کہا گیا ہے۔
سو فیصد مہاجر مزدوروں کو روزگار گارنٹی کارڈ دے گی ریاست...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments