Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹیکساس: ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹیکساس: ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب
ٹیکساس: ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب — November 04, 2026
ٹیکساس میں ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا نے ریاست کی پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی، وہ این رچرڈز کے بعد پہلی بار ڈیموکریٹ گورنر منتخب ہوئی ہیں۔


نئی گورنر جنوری 2027ء میں عہدہ سنبھالیں گی جبکہ گریگ ایبٹ نے شکست تسلیم کر کے اقتدار کی منتقلی میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

ادھر امریکی سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ جیمز ٹیلاریکو نے کین پیکسٹن کو ہرا دیا۔

امریکی سینیٹ میں ریاست کی ایک نشست ڈیموکریٹس اور دوسری ری پبلکن ٹیڈ کروز کے پاس ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی 38 نشستوں کی حتمی پارٹی پوزیشن ابھی واضح نہیں، ریاستی اسمبلی کی 150 نشستوں میں سے کئی حلقوں میں ڈیموکریٹس آگے ہیں۔

ریاستی اسمبلی کی 150 نشستوں میں اکثریت کا فیصلہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ہو گا، جبکہ ریاستی سینیٹ کی 31 میں سے 16 نشستوں پر ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد نئی پارٹی پوزیشن کا انتظار ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کی دوڑ میں وکی گڈون اور اٹارنی جنرل کی دوڑ میں نیتھن جانسن کو برتری حاصل ہوئی جبکہ ٹیرنٹ اور کولن کاؤنٹیز میں گورنر اور سینیٹ کے مقابلوں میں ڈیموکریٹس آگے رہی۔

شمالی ٹیکساس کے مضافاتی علاقوں میں انتخابی رجحانات بدلنے لگے، نتائج میں لاطینی، شہری اور مضافاتی ووٹروں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

ڈیموکریٹس کی کامیابی میں امیگریشن، منہگائی، سرکاری تعلیم، رہائشی اخراجات اہم عوامل قرار پائے۔

ریاستی مقننہ میں طاقت کا توازن باقی نشستوں کی گنتی کے بعد طے ہو گا۔

ٹیکساس میں ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا نے ریاست کی پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی، وہ این رچرڈز کے بعد پہلی بار ڈیموکریٹ گورنر منتخب ہوئی ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn