Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102 واں ٹائٹل جیت لیا

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102 واں ٹائٹل جیت لیا
ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102 واں ٹائٹل جیت لیا — October 08, 2026
سربیا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے چین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102 ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔

رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔

جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 (3-7) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ کے آغاز میں ڈی میناؤر نے ایک گیم جیتی۔

اس کے بعد بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21 ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

ان سے زیادہ ٹائٹلز صرف جمی کونرز (109) اور راجر فیڈرر (103) نے جیتے ہیں۔ چین اوپن میں ان کی یہ 34ویں مسلسل فتح اور ساتویں ٹرافی ہے۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ رواں سال جسمانی اور صحت کے مسائل کے باعث ان کے لیے کافی مشکل رہا تاہم بیجنگ میں کامیابی نے ثابت کیا کہ وہ اب بھی عالمی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے چین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102 ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn