Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

دورانِ پرواز طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

دورانِ پرواز طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی
دورانِ پرواز طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی — October 08, 2026
ایئرلائن کے طیارے سے دوران پرواز آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔

میڈیا کی مقامی رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پٹنہ سے لکھنؤ جانے والا انڈیگو ایئرلائن کا طیارہ 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آسمانی بجلی کی زد میں آگیا جس سے جہاز کے اگلے حصے (نوز) کو نقصان پہنچا۔

پرواز 6E925 خراب موسم کے دوران سفر کر رہی تھی اور اس میں 104 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

‘فلائٹ ریڈار’ کے اعداد و شمار کے مطابق، پائلٹس نے طیارے کو مقررہ وقت سے قبل، شام تقریباً 4:13 بجے لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ یہ طیارہ سہ پہر 3:10 بجے پٹنہ سے روانہ ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، طیارہ فی الحال لکھنؤ میں ہی کھڑا ہے جہاں انجینئرز پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں؛ دوبارہ پرواز کرنے کے لیے اسے ریگولیٹری منظوری درکار ہوگی۔ اس معاملے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایئرلائن کے طیارے سے دوران پرواز آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔ میڈیا کی مقامی رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پٹنہ سے لکھنؤ جانے والا انڈیگو ایئرلائن کا طیارہ 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آسمانی ب...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn