نئی دہلی، 7 اکتوبر (: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 57ویں میٹنگ جمعرات کو قومی راجدھانی میں منعقد ہوگی۔
ایک سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد ہونے والی اس میٹنگ میں اس مربوط بالواسطہ ٹیکس نظام میں اہم اصلاحات سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق یہ میٹنگ جمعرات کو صبح 11 بجے بھارت منڈپم میں شروع ہوگی۔ جی ایس ٹی کونسل اشیا اور خدمات ٹیکس سے متعلق معاملات میں اعلیٰ ترین اختیار رکھنے والا ادارہ ہے۔ اس کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کریں گی۔ کونسل میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ رکن ہوتے ہیں۔
جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ 3 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی، جس میں جی ایس ٹی کی شرحوں اور ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں اور ان فیصلوں کو 22 ستمبر سے نافذ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی اصلاحات کے اگلے مرحلے کی حمایت کرتے ہوئے اس ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ مجوزہ تبدیلیاں ٹیکس نظام کو مزید آسان بنائیں گی اور ٹیکس کی ذمہ داریوں کے بارے میں پہلے سے اندازہ لگانا آسان ہوگا۔ وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن بھی کہہ چکی ہیں کہ جی ایس ٹی اصلاحات کا اگلا مرحلہ پہلے کی گئی تبدیلیوں کو آگے بڑھائے گا اور ٹیکس نظام کو ٹیکس دہندگان کے لیے زیادہ سازگار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
نئی دہلی، 7 اکتوبر (: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 57ویں میٹنگ جمعرات کو قومی راجدھانی میں منعقد ہوگی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments