افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ میلان کونکرسی (9 ایم 135) گائیڈڈ میزائل فائل کردیے گئے ہیں۔ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس، وارشپس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو چلانے کے لیے 13 افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے، وزارت قومی دفاع کے جنر اسٹاف میں آرٹیلری ڈائیریکٹوریٹ کے تحت میلان کونکرسی گائیڈڈ میزائل کے لیے 13 نوجوانوں نے ایک ماہ میں پروفیشنل اور عملی تربیت کا کورس مکمل کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گائیڈڈ میزائل ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فعال کردیے گئے ہیں، جو آرمرڈ ٹینکس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس سے قبل وزارت خارجہ کے نائب وزیر سیاسی امور نے کابل میں ایک پروگرام کے دوران امارت اسلامی کی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ وزارت دفاع نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اور وزارت داخلہ کے تعاون سے اگلے سال کے لیے سیکیورٹی پلان اور ملک بھر میں عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دے دی ہے۔
Source: social media
اسرائیلی ملاقات کے راز افشا، لیبی وزیر کے بیانات پر ملک میں شدید غم وغصہ
شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال، دوحہ سے پہلی پرواز کی دمشق آمد
مغربی کنارے میں اسرائیلی گاڑیوں پر حملہ؛ 3 یہودی ہلاک اور 8 زخمی
امریکہ نے شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی
سعودی عرب: سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد
کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال