مغربی کنارے کے ایک قصبے میں 2 مسلح افراد نے کار اور ایک بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کار اور مسافر بس پر فائرنگ میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 60 سال کی 2 خواتین اور 40 سالہ ایک مرد کو جائے وقوعہ پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نوجوان حلیے سے فلسطینی لگتے ہیں جن کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک قریبی گاؤں میں فرار ہوگئے۔ شہری مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور گرفتاری میں مدد کریں۔ حماس نے اس حملے کو قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کیخلاف دلیرانہ ردعمل کے طور پر سراہا ہے لیکن حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں تقریباً 800 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ ایسے حملوں پر فوج کو طاقت سے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ 1967 میں اسرائیل نے مغربی کنارے پر قبضہ کرلیا تھا اور اس کے بعد سے لاکھوں اسرائیلی مغربی کنارے میں آباد ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ اور دنیا کے زیادہ تر ممالک مغربی کنارے کی ان یہودی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں لیکن اسرائیل ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے تاریخی اور بائبل کے دور سے یہودی علاقہ مانتا ہے۔
Source: social media
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل میٹا فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی