International

شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال، دوحہ سے پہلی پرواز کی دمشق آمد

شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال، دوحہ سے پہلی پرواز کی دمشق آمد

بشار الاسد کے ملک چھوڑنے اور باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ دوحہ سے پہلی پرواز آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دمشق پہنچی جبکہ دمشق سے دوپہر 11 بجکر 43 منٹ پر شامی سرکاری ایئر لائن کی پرواز شارجہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ شام میں احتجاج کرنے والے باغی گروپ نے 9 دسمبر کو دمشق پر چڑھائی کر کے ملک کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اسی روز سابق صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ باغی حکومت نے دمشق اور حلب ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن اور ملک کی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ شام کی نئی انتظامیہ نے 15 دسمبر کو ملک کی فضائی حدود تو کھول دی تھی تاہم دمشق اور حلب ایرپورٹ پر پروازیں جلد بحال کرنے کا کہا تھا۔ حکام کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کی بجلی کی بحالی، تزین و آرائش کے سلسلے میں 3 ہفتے لگ گئے۔ فلائٹ راڈار کی رپورٹ کے مطابق منگل 7 جنوری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کمرشل پرواز کیو آر 410 مسافروں کو لے کر دمشق پہنچی۔ جہاں مقامی حکومتی عہدے داروں نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی دمشق سے سرکاری ایئرلائن سیریئن ایئر لائن کی پرواز نمبر ایس آر 501 شارجہ کے لیے روانہ ہوئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments