International

بیلجیئم : وزیر اعظم کے دفتر کے باہر سے چاقو بردار گرفتار

بیلجیئم : وزیر اعظم کے دفتر کے باہر سے چاقو بردار گرفتار

بیلجیئم حکام نے بتایا ہے کہ ایک چاقو بردار کو سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ برسلز کی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر اس زیر حراست لیے گئے شخص سے تفتیش اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو دفتر کے احاطے میں موجود نہیں تھے۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر لکھا 'فوج اور پولیس افسران کی اس واقعے کے سلسلے میں کارکردگی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔' وزیر اعظم بیلجیئم نے مزید لکھا ' مجھے بہت اطمینان ہے کہ اس واقعے میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔ ہم پولیس کے ساتھ مل کر صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔' خیال رہے مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کے باوجود اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اس زیر حراست شخص نے وزیراعظم کے دفاتر میں گھسنے کی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص نے احاطے کی حفاظت کرنے والےفوجی اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔ تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی اسے قابو کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے ابھی یہ بھی نہیں بتایا ہے کہ اس چاقو بردار شخص کا وزیر اعظم الیگزر ڈی کرو کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کا مقصد کیا تھا۔ یاد رہے وزیر اعظم 'الیگزنڈر ڈی کرو' 2020 سے حکومت میں ہیں۔ ان کے ترجمان کے مطابق انہین اس واقعے سے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دفتر کے قریب سے یورپی یونین کے بہت سے دفاتر کی طرف راستہ جاتا ہے اور یہ برسلز کا بڑا اہم علاقہ ہے۔ علاوہ ازیں بیلجیئم کی حکومت کے بھی کئی دفاتر اس جگہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ پالسی سازی سے متعلق دفاتر کے علاوہ کئی وزراء کے دفاتر بھی وزیراعظم کے دفتر سے متصل ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments