کورونا کے بعد پھر ایک وائرس نے چین میں قہر برپا کر دیا ہے اور دیگر ممالک بھی فکر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس مرتبہ ’ہیومن میٹانیومووائرس‘ (ایچ ایم پی وی) دنیا کو خوفزدہ کر رہا ہے جو کہ بچوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ چین میں بگڑ رہے حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 10 دنوں میں ایچ ایم پی وی پازیٹو معاملے 529 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ بچوں میں تیزی سے بڑھتے اس معاملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ووہان شہر میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس بتا رہے ہیں کہ چین میں ایک با رپھر اسپتال اور شمشان گھاٹ بھرے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ڈاکٹرس ایچ ایم پی وی وائرس کو خطرناک نہیں بتا رہے ہیں۔ پھر بھی چین میں جس طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں، وہ فکر انگیز ہیں۔ وہاں اینٹی وائرل دواؤں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اینٹی وائرل دواؤں کی کالابازاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ حالات کچھ ایسے ہیں کہ یہ دوائیں 41 ڈالر تک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ وائرس کے بڑھتے معاملوں اور چین کی حالت سے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی فکر میں مبتلا ہو گیا ہے۔ اس نے چین سے ایچ ایم پی وی کی مکمل جانکاری طلب کی ہے۔ چین اب تک اس وائرس سے جڑی جانکاریوں کو چھپاتا رہا ہے۔
Source: social media
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل میٹا فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی