تیونس میں مہاجرین کی دو کشتیاں بدترین حادثے کا شکار ہوئیں، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو بچالیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈز نے بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم دو کشتیوں کے ڈوبنے کےبعد 27 لاشیں نکال لی ہیں جو افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کشتیوں کو حادثہ ایسفیکس شہر کے قریب سمندر میں پیش آیا جہاں سے اکثر افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ تیونس کے نیشنل گارڈز نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے اسفیکس میں کشتیوں کے حادثے میں ڈوبنے والوں میں سے 87 افراد کو بچالیا ہے۔ قبل ازیں تیونس کے کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ماہ دو مختلف حادثات میں ڈوبنے والے 30 افراد کی لاشیں نکال لی تھیں، جن کی کشتیاں یورپ جاتے ہوئے ڈوب گئی تھیں۔ تیونس کو غیرمتوقع پناہ گزینوں کے بحران کا سامنا رہتا ہے کیونکہ افریقی ممالک سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے افراد نے لیبیا کے بجائے تیونس کو اپنی روانگی کے مقام کے طور پر چن لیا، اور اسی استے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
Source: social Media
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ
کولمبیا: بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت 19 افراد ہلاک: ادارہ برائے شہری دفاع
220 افراد جاں بحق، شمال مشرقی شام میں تصادم جاری
اسرائیل کی غزہ میں بمباری، 65 سے زائد فلسطینی شہید، ایک ہی خاندان کے 11 افراد بھی شامل
220 افراد جاں بحق، شمال مشرقی شام میں تصادم جاری
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
قازقستان میں شدید برفباری، سڑکوں پر پھسلن سے 95 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں