International

سعودی عرب کا پانچواں امدادی طیارہ شام پہنچ گیا

سعودی عرب کا پانچواں امدادی طیارہ شام پہنچ گیا

سعودی عرب کی طرف سے فضائی پل کے اندر پانچواں امدادی طیارہ کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے ذریعے برادر شامی عوام کی مدد کے لیے شامی عرب جمہوریہ کےدارالحکومت دمشق پہنچ گیا۔ امدادی طیارے میں خوراک، پناہ گاہوں کا سامان اور طبی سامان موجود تھا۔ ایک سعودی ذریعے نے کہا کہ ریاض شام میں امن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ذریعے کاکہنا ہے کہ مملکت وہاں استحکام کو بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے۔ رائیٹرز کے مطابق انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس نازک مرحلے پر سعودی عرب کی توجہ شامی عوام کو بنیادی انسانی امداد فراہم کرنے پر ہے۔ ذرائع اس بات کی طرف توجہ دلائی سعودی عرب علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے امداد کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments