International

شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں

شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں

شام کے عبوری وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اگلے ماہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دی ہیں۔ ان کے اعلان کے مطابق اس فیصلے پرعمل سے پہلے سرکاری انتظامی ڈھانچے کی 'ری سٹرکچرنگ ' مکمل کی جائے گی۔ تاکہ حکومت میں فعالیت اور احتساب کا بیک وقت اہتمام کیا جا سکے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق اس مد میں شامی حکومت کو 1.65 ٹریلین شامی پاؤنڈز مزید خرچنا ہوں گے۔ یہ رقم 127 ملین ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق یہ اضافی اخراجات موجودہ حکومتی وسائل کے علاوہ علاقائی سطح سے ملنے والی امدادی رقوم سے پورے کیے جائیں گے۔ عبوری حکومت کو توقع ہے کہ مختلف ملکوں کے بنکوں میں اس کے منجمد کی گئی رقوم بھی واگذار ہو جائیں گی۔ وزیر خزانہ محمد ابازید نے کہا یہ ملک میں موجودہ معاشی تنگی کا فوری تدارک کرنے کی کوشش کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments