International

اسرائیلی ملاقات کے راز افشا، لیبی وزیر کے بیانات پر ملک میں شدید غم وغصہ

اسرائیلی ملاقات کے راز افشا، لیبی وزیر کے بیانات پر ملک میں شدید غم وغصہ

ایک سال سے زائد عرصے کے بعد منظر عام سے غائب رہنے والی برطرف لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش ایک بار پھر نمودار ہوئیں اور انہوں نے ایسے بیانات جاری کیے ہیں جن سے طرابلس میں عبدالحمید الدبیبہ کی حکومت مشتعل ہوگئی ہے۔ شمال مغربی لیبیا کے شہر مصراتہ کے متعدد رہائشی "قومی اتحاد" کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے میں نکلے۔ دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع شہر زاویہ کے متعدد رہائشیوں نے بھی مظاہرہ کرتے ہوئے الدبیبہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ الدبیبہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ منقوش کی اس وقت کے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ملاقات کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ نجلاء منقوش نے 2023ء میں اٹلی میں ہونے والی اس میٹنگ کے راز افشا کیے اور ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔ منقوش نے گذشتہ روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے وزیراعظم کے علم میں لانے کے بعد ملاقات کی تھی۔ اس نے وضاحت کی کہ اس ملاقات کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رہنا چاہیے تھا۔ وہ طرابلس واپس آئی اور الدبیبہ کو اسرائیلیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ جب ملاقات کی خبریں لیک ہوئیں تو انہوں نے وزیراعظم سے لوگوں کو اس کی وضاحت کرنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ انہیں اگست 2023ء سے تفتیش کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن آج تک کسی نے انہیں طلب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ"پراسرار بات یہ ہے کہ حکومت نے مجھ سے تفتیش نہیں کی بلکہ انہوں نے مجھے لیبیا چھوڑنے کو کہا"۔ قابل ذکر ہے کہ نجلا منقوش اس ملاقات کی کہانی کے لیک ہونے کے بعد اس وقت ملک چھوڑ کر ترکیہ چلے گئی تھیں۔ اس کی برطرفی کے بعد الدبیبہ نےکہا تھا کہ نجلا کو "ایسی غلطی" کا خمیازہ بھگتنا پڑا جو اس نے کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments