International

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

فلسطین کے مغربی کنارے میں بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 مسلح حملہ آوروں نے ایک بس اور 2 گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ مغربی کنارے میں ہونے والے حملے کے بعد حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے یہ حملہ قابض اسرائیلی حکومت کےلیے پیغام ہے کہ غزہ، مغربی کنارے سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے فلسطینی کسی صورت اپنے حقوق کا سودا نہیں کریں گے اور اسرائیلی قبضہ ختم ہونے تک اس کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب شمالی غزہ سےاسرائیل پر 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں میں جن میں 2 راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام نے گرادیے جب کہ ایک راکٹ خالی گھر پر گرا جس سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments