International

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے سے متعلق خط لکھ دیا، اسی موضوع پر ایلون مسک نے بھی سوال اٹھا دیا۔ امریکی رکنِ کانگریس نے افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کے بارے میں خطرہ ظاہر کیا ہے۔ خط میں ٹم برشیٹ نے کہا کہ طالبان کو دی جانے والی امریکی غیر ملکی امداد کو روک دیں۔ اسلامی اصولوں پر انسانی حقوق کی پاسداری کرینگے، طالبان، شرائط تسلیم کیں تو مزید مالی امداد ملے گی، یورپی یونین امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے غیر ملکی امداد کو ’دہشت گردوں‘ کی مالی معاونت کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔ خط کے متن کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کر رہی تھی، طالبان کو فنڈز فراہم کرنے سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹم برشیٹ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی امداد کی مد میں ایسی فنڈنگ ختم کی جائے، امریکا کو بیرون ملک اپنے دشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیے۔ امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ کا خط سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے بھی سوال اٹھا دیا۔ ایلون مسک نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہم واقعی امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments