تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے قریب طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 53 افراد کی ہلاکت اور 62 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی جب کہ نیپال میں بھی سیکڑوں کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت کے حوالے سے چینی اور امریکی مانیٹرنگ گروپس نے معلومات فراہم کیں۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) اور شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ امریکا کے جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.1 رپورٹ کی۔ رپورٹ کے مطابق 6.8 شدت کا زلزلہ طاقتور اور شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایک سے زیادہ آفٹر شاکس بھی رپورٹ کیے گئے جن میں سب سے زور دار جھٹکے 4.4 شدت کے تھے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اطلاع دی کہ شہر کے آس پاس کے تین علاقوں میں 9 افراد ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئییں اور مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹر نے بیجنگ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے آنے والی تصاویر میں کئی عمارتیں اور مکانات منہدم دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹر نے بتایا کہ زلزلے کے شکار علاقے دور دراز پہاڑی دیہات ہیں جہاں رسائی مشکل ہے اور اب موسم سرما کے دوران وہاں تک پہنچنا مزید مشکل ہے، علاقے میں شدید سردی ہے اور یہاں سے کوئی بھی بڑا شہر قریب نہیں ہے۔ نرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چین کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 53 افراد کی ہلاکت اور 62 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تبت کے پڑوس میں واقع ملک نیپال اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس خطے میں زلزلے عام ہیں جو کہ فالٹ لائن پر واقع ہے۔
Source: social media
اٹلی کی وزیر اعظم تنقید کی زد میں گھرے ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئیں
چین: 10 دنوں میں ایچ ایم پی وی کیسز 529 فیصد بڑھ گئے، ووہان میں سبھی اسکول بند، ڈبلیو ایچ او نے مانگی رپورٹ
امریکی سینیٹر کے شوہر کا کملا ہیرس سے مصافحہ کرنے سے گریز، نائب صدر جھینپ گئیں
فیکٹ چیک؛ تبت میں زلزلے سے عمارت جھک گئی؛ کتنا سچ کتنا جھوٹ ؟
ایلون مسک منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ سے پاگل ہوچکے، سوانح نگار سیتھ ابرامسن
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دیگر 75 افراد کا پاسپورٹ منسوخ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
لندن: بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل
'کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا'، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
سعودی عرب میں 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہمارے ریزرو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے : اسرائیل