International

ایلون مسک منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ سے پاگل ہوچکے، سوانح نگار سیتھ ابرامسن

ایلون مسک منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ سے پاگل ہوچکے، سوانح نگار سیتھ ابرامسن

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک امریکی بزنس مین، اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سمیت متعدد بڑی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کے سوانح نگار سیتھ ابرامسن نے کہا ہے کہ امریکا کو ایلون مسک سے محفوظ رکھا جائے۔ انکا کہنا ہے کہ ٹیسلا کے بانی منشیات کے بھاری استعمال کی وجہ سے پاگل ہوچکے ہیں اور انکی ذہنی حالت اچھی نہیں ہے، انھوں نے ایلون مسک کی ذہنی حالت پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے یہودی اور ہاورڈ لا اسکول کے فارغ التحصیل 49 سالہ سیتھ ابرامسن نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے ایلون مسک کی تمام سرگرمیوں کو فالو کر رہے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان تمام جائزوں کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایلون مسک پاگل ہوچکے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے مسک کی ذہنی کیفیت پر مبنی تسلیم شدہ ہسٹری کی مثال بھی پیش کی۔ سوانح نگار نے کہا کہ ایلون مسک بہت زیادہ منشیات کے استعمال اور شدید ذہنی دباؤ شکار ہیں اور یہی میری تشویش کی وجہ ہے۔ سیٹھ ابرامسن نے مزید تحریر کیا کہ وہ ایلون مسک کے بایوگرافر (سوانح نگار) ہیں اور گزشتہ دو برس سے ان کے تمام رویوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مسک خود مان چکے ہیں وہ ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں، بہت زیادہ منشیات استعمال کرتے ہیں اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، لہٰذا ان سے امریکا کو بچایا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments