اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ اس نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 100 سے زیادہ "دہشت گردانہ اہداف" کو نشانہ بنایا جبکہ فلسطینی علاقے میں امدادی کارکنان نے اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ ایک فوجی بیان میں کہا گیا، "اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ دو دنوں میں غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کے 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا اور حماس کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا"۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا تھا کہ اگر راکٹ حملے جاری رہے تو اسرائیلی حملوں میں شدت آئے گی۔ غزہ سے نئی راکٹ حملے پر اسرائیلی کمیونٹیز میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے۔ تباہ حال فلسطینی سرزمین سے مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں کا ایک حالیہ سلسلہ جاری ہے اگرچہ تقریباً 15 ماہ سے جاری جنگ کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں اس کی کثرت اور شدت کم ہے۔ غزہ میں تازہ ترین تشدد ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر میں یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ ثالثین قطر، مصر اور امریکہ کئی مہینوں سے جنگ کے خاتمے اور غزہ میں قید درجنوں یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Source: social Media
اسرائیلی ملاقات کے راز افشا، لیبی وزیر کے بیانات پر ملک میں شدید غم وغصہ
شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال، دوحہ سے پہلی پرواز کی دمشق آمد
مغربی کنارے میں اسرائیلی گاڑیوں پر حملہ؛ 3 یہودی ہلاک اور 8 زخمی
امریکہ نے شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی
سعودی عرب: سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد
کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال