International

برطانوی وزیراعظم نے ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کردیا

برطانوی وزیراعظم نے ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کردیا

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) سے متعلق بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ جھوٹ اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو جنسی زیادتی کے متاثرین سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ایلون مسک نے سر کئیر اسٹارمر پر گینگز کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی پر تنقید کی تھی، انہوں نے برطانوی وزیر جیس فلپ کو ریپ کی معافی دینے والا قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیس فلپ نے اولڈ ہوم میں بچوں سے زیادتی کے قومی سطح پر پبلک انکوائری کروانے سے انکار کیا تھا۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ جیس فلپ نے جنسی زیادتی کے متاثرین کیلئے اتنا کام کیا ہے جس کا تنقید کرنے والے خواب بھی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جھوٹ اور غلط معلومات کو زیادہ سے زیادہ پھیلا رہے ہیں، وہ متاثرین کے بارے میں فکر مند نہیں بلکہ اپنی ذات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments