امریکہ نے شام کی عبوری حکومت پر لگائی گئی کچھ پابندیوں میں نرمی کر دی ہے تاکہ نئی انتظامیہ کو بشارالاسد کی معزولی کے بعد انسانی امداد کی اجازت دی جا سکے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے چھ ماہ تک جاری رہنے والا ایک عام لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت شامی حکومت کے ساتھ کچھ لین دین کی اجازت دی گئی۔ اس لین دین میں توانائی کی فروخت بھی شامل ہیں۔ اس اقدام سے دس سال سے زائد عرصے سے اپوزیشن کو کچلنے کے بعد لگائی گئی امریکی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی، لیکن یہ نئی عبوری حکومت کے لیے امریکی حمایت کی محدود پیشکش کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے عام اجازت امریکہ کی اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس کی پابندیاں "بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے والی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بنتی ہیں‘۔ نائب وزیر خزانہ والی اڈیمو نے کہا کہ ان کا محکمہ شام میں انسانی امداد اور ذمہ دار حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ اسد کی معزولی کے بعد سے ملک کے نئے ڈی فیکٹو حکام کے نمائندوں نے کہا ہے کہ نیا شام جامع اور دنیا کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا۔ شام کے نئے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ دمشق ملک پر سخت امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایندھن، گندم یا دیگر اہم اشیا کی درآمد کے معاہدے کرنے سے قاصر ہے۔ ماہر خلیل الحسن نے دمشق میں اپنے دفتر میں رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک میں حکومت کرنے والی نئی انتظامیہ چند مہینوں کے لیے کافی گندم اور ایندھن جمع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو شام کو "آفت" کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Source: social media
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل میٹا فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی