امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے جج کو عدالتی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج نے کاروبار میں جلعسازی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور مجرم حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ کے معاملے میں کچھ نہیں چھپایا۔ امریکی نو منتخب صدر نے دعویٰ کیا کہ عدالتی نظام کرپٹ ہے اور اسی لیے لوگ اور کمپنیاں نیویارک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔
Source: social media
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
ممکنہ معاہدہ: حماس نے 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرلیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے:میڈیا
شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں
طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
حماس: ایک اور اسرائیلی قیدی فوجی کی ویڈیو جاری، 2025 میں یہ جاری کردہ پہلی ویڈیو ہے
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
یوکرینی صدر کا روسی فوج کے بڑے جانی نقصان کا دعویٰ
نصف امریکہ طوفان کی لپیٹ میں، ’ایک دہائی میں سب سے زیادہ برفباری‘