مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔
Source: social media
اسرائیلی ملاقات کے راز افشا، لیبی وزیر کے بیانات پر ملک میں شدید غم وغصہ
شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال، دوحہ سے پہلی پرواز کی دمشق آمد
مغربی کنارے میں اسرائیلی گاڑیوں پر حملہ؛ 3 یہودی ہلاک اور 8 زخمی
امریکہ نے شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی
سعودی عرب: سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد
کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال