International

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

امریکا میں طاقتور برفانی طوفان کے باعث 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 30 سے ​​زیادہ ریاستوں میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد موسم سرما کے ایک بڑے طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ برفانی طوفان گزشتہ 10 برس کا سب سے زیادہ طاقتور طوفان ہوسکتا ہے جس میں کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ برفانی طوفان کے باعث کنساس، میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جہاں حکام نے شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی ہے۔ طوفان کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کے باعث دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں، ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوگئیں، ریاست کنساس کی ہائی وے پر ایک روز میں 50 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 20 افراد زخمی ہوچکے ہیں، حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں بھی شدید برفباری اور بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان کا الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ میٹ آفس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈرائیورز سفر سے پہلے مکمل تیاری رکھیں، فاصلے کا خیال اوربرف سے بچاؤ کاسامان ساتھ رکھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments