غزہ جنگ بندی بات چیت شروع ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بھی بڑھا دیے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 65 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔ مصر اور قطر کی کوششوں سے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ حماس رہنما باسم نعیم نے معاہدے کے لیے اسرائیلی فوج کا انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری قرار دی ہے۔
Source: social media
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
ممکنہ معاہدہ: حماس نے 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرلیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے:میڈیا
شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں
طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
حماس: ایک اور اسرائیلی قیدی فوجی کی ویڈیو جاری، 2025 میں یہ جاری کردہ پہلی ویڈیو ہے
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
یوکرینی صدر کا روسی فوج کے بڑے جانی نقصان کا دعویٰ
نصف امریکہ طوفان کی لپیٹ میں، ’ایک دہائی میں سب سے زیادہ برفباری‘