International

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت 19 افراد ہلاک: ادارہ برائے شہری دفاع

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت 19 افراد ہلاک: ادارہ برائے شہری دفاع

غزہ میں امدادی کارکنان نے ہفتے کے روز بتایا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق غزہ شہر میں الغول خاندان کے گھر پر صبح سویرے فضائی حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے سات بچے تھے۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا، "گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس میں متعدد بے گھر افراد رہائش پذیر تھے۔ یہ ایک دو منزلہ عمارت تھی اور کئی لوگ بدستور ملبے تلے دبے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرون نے "ایمبولینس کے عملے پر بھی فائرنگ کی تھی۔" اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی فوج نے اس حملے پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔ غزہ شہر کے مشرق میں واقع محلہ شجاعیہ سے ملنے والی اے ایف پی کی تصاویر میں رہائشیوں کو دھواں دیتے ملبے کو کھنگالتے ہوئے دکھایا گیا اور سفید چادروں میں لپٹی لاشیں زمین پر رکھی تھیں۔ ایک عینی شاہد موسیٰ نے کہا، "ایک زبردست دھماکہ ہونے پر ہم جاگ گئے۔ ہر شے لرز رہی تھی۔ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ (حملہ) ہمارے ہمسایہ الغول خاندان کے گھر پر ہوا تھا۔ یہ بچوں اور عورتوں والا گھر تھا۔ وہاں کوئی مطلوب شخص یا خطرہ نہیں تھا۔" سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ دوسری جگہوں پر پانچ سکیورٹی افسران جنہیں امدادی قافلوں کے ہمراہ جانے کی ذمہ داری دی گئی تھی، اسرائیلی حملے میں ہلاک گئے جب وہ جنوبی شہر خان یونس میں ایک گاڑی میں جا رہے تھے۔ بسال نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ انہوں نے "امدادی سامان کی فراہمی کے تسلسل کو متأثر کرنے اور آبادی کے مصائب میں اضافہ" کرنے کے لیے انہیں "دانستہ نشانہ" بنایا۔ فوج نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔ مقامی ریسکیورز نے یہ بھی بتایا کہ خان یونس میں ایک گھر پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments