ایک اسرائیلی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل حماس کو وسائل سے محروم کرنے کی کوشش میں اس ماہ کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غزہ کے لیے انسانی امداد کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیے جانے کا اشارہ سامنے آیا ہے جب جنگ سے تباہ حال غزہ میں لوگ پہلے بدترین حالات میں رہ رہے ہیں اور کئی مقامات پر انہیں قحط جیسے حالات کا سامنا ہے۔ اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ "انسانی امداد صحیح ہاتھوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ بہت سے زیر غور آپشنز میں سے ایک آپشن غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد مزید کم کرنا ہے‘‘۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امدادی تنظیموں نے مسلسل محصور پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جانے والی انسانی امداد کی مقدار میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں قحط کے خطرے سے بار بار خبردار بھی کیا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے منگل کو ایک اپ ڈیٹ میں کہا تھا کہ دسمبر میں صرف 2,205 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جن میں تجارتی گاڑیاں اور ایندھن شامل نہیں تھے۔ اس کے برعکس اسرائیل نے اس تعداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں داخل ہونے والی امداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ ایک ماہ کے دوران 5000 سے زائد ٹرک داخل ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے حکام نے بتایا کہ جنگ سے پہلے غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد تقریباً 500 ٹرک یومیہ تھی یا ماہانہ 15000 ٹرک داخل ہو رہے تھے۔ سات اکتوبر سے اسرائیل حماس کو عسکری طور پر ختم کرنے کی کوشش میں غزہ میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند امداد پر قبضہ کر کے حکمرانی کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل اکتوبر میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیلی حکومت کو ایک مکتوب بھیجا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ 30 دنوں کے اندر غزہ میں انسانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کارروائی کرے ورنہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ مطالبات کی فہرست میں روزانہ کم از کم 350 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینا، جبکہ انسانی ہمدردی کے قافلوں اور نقل و حرکت کے بہاؤ اور سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے جنگی وقفوں کے نفاذ پر بھی زور دیا گیا تھا۔ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے اور آخری تاریخ گذرنے کے ایک ہفتہ بعد بائیڈن انتظامیہ نے کہا کہ اسرائیل نے امداد نہیں روکی، حالانکہ اسرائیل نے خط میں بیان کردہ اہم مطالبات نظرانداز کردیے تھے۔
Source: Social Media
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
ممکنہ معاہدہ: حماس نے 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرلیا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے:میڈیا
شام: عبوری حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھا دیں
طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
حماس: ایک اور اسرائیلی قیدی فوجی کی ویڈیو جاری، 2025 میں یہ جاری کردہ پہلی ویڈیو ہے
غزہ میں دہشت گردی کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج
یوکرینی صدر کا روسی فوج کے بڑے جانی نقصان کا دعویٰ
نصف امریکہ طوفان کی لپیٹ میں، ’ایک دہائی میں سب سے زیادہ برفباری‘