نائجیریا میں مرغی چوری پرسزائے موت پانے والے کو 10 سال بعد معافی مل گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں موت کی سزا پانے والے سیگن اولو وکیری نامی قیدی کو معاف کردیا گیا۔ سیگن کو 17 سال کی عمر میں انڈے اور مرغیاں چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اولووکیرے اور ان کے ساتھی موراکینو سنڈے پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ لکڑی کی بندوق اور تلوارکے ساتھ ایک پولیس افسر کے گھر میں داخل ہوئے اور مرغیاں اور انڈے چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد عدالت نے انہیں 2014 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر ملک بھر شدید غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ اولووکیرے عدالتی فیصلے کے بعد سے کریکیری کی میکسیمم سکیورٹی جیل میں قید تھے اور پھانسی کا انتظار کر رہے تھے۔ سیگن اولووکیری کو 2025 کے اوائل تک رہا کر دیا جائے گا لیکن ان کے ساتھی موراکینو سنڈے کی قسمت کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ نائجیریا کی ریاست اوسون ریاست کے گورنر ایڈیمولا اڈیلیک نے 31 سالہ سیگن اولووکیری رہا کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ انصاف اور زندگی کے تقدس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اولووکیرے کی معافی پرعملدرآمد شروع کریں۔ اولووکیری کا خاندان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے ان کی آزادی کی مہم چلا رہے تھے۔ ان کے والدین نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں حکومت سے اپنے بیٹے کے لیے رحم کی التجا کی تھی۔ نائیجیریا میں سال 2012 کے بعد سے کسی بھی مجرم کو پھانسی نہیں دی گئی ہے اور اس وقت 3 ہزار 400 سے زائد قیدی سزائے موت کا انتظار کر رہے ہیں۔
Source: social media
برازیل میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،کم از کم 38 افراد ہلاک، متعدد زخمی
غزہ میں بچوں کی اموات پر بیان، اسرائیل کا پوپ فرانسس پر ’دوہرے معیار‘ کا الزام
مسلح گروپوں کو نئی فوج میں ضم کیا جائے گا: احمد الشرع
امریکا کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، اینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا
بشارحکومت الٹنے کے آپریشن کے قائد مرھف ابوقصرہ شام کے وزیر دفاع نامزد
امریکا نے غلطی سے بحیرۂ احمر میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
روس کے شہر کازان میں 9/11 جیسا حملہ، تین عمارتوں پر ڈرون اٹیک
جنوبی وزیرستان: پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جاں بحق
حسینہ واجد کی بھانجی اوربرطانوی انسداد بدعنوانی وزیر پر کرپشن کا الزام
سزائے موت پانے والے مرغی اورانڈے چورکو 10 سال بعد معافی مل گئی
سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع