International

سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت

سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت

سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب اس واقعے کی سعودی عرب نے مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جرمن عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ غم اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع نے غیرملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جرمن حکام کو حملہ آور کے بارے میں خبردار کیا تھا، حملہ آور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ جرمن حکام کا حملہ کرنے والے گرفتار شخص سے متعلق کہنا ہے کہ حملہ آور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006ء سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments