International

بشارحکومت الٹنے کے آپریشن کے قائد مرھف ابوقصرہ شام کے وزیر دفاع نامزد

بشارحکومت الٹنے کے آپریشن کے قائد مرھف ابوقصرہ شام کے وزیر دفاع نامزد

شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے شام کی عبوری حکومت میں انجینئر معارف ابو قصرہ کی بطور وزیر دفاع تقرری کا اعلان کردیا ہے۔ مرهف أبو قصرة احمد الشرع اور مسلح دھڑوں کے درمیان نئے عسکری ادارے کی تشکیل کے حوالے سے ہونے والی اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔ احمد الشرع نے اعلان کیا کہ تمام عسکری گروپوں کو وزارت دفاع کے زیر انتظام نئی فوج کے ایک ادارے میں ضم کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں احمد الشرع نے کہا تھا کہ تمام گروپوں کو تحلیل کر دیا جائے گا اور شامی ریاست کے سوا کسی کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا شام میں اب جبری بھرتی نہیں ہو گی۔ واضح رہے شام کی نئی قیادت نے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد کئی شخصیات کو شامی گورنری کے امور کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ ان میں احرار الشام کے سربراہ عامر الشیخ بھی شامل ہے۔ انہیں دمشق کے دیہی علاقوں کی گورنری کے معاملات سنھبالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مرھف ابوقصرہ، جنہیں ابو الحسن 600 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ھیئہ تحریر الشام کے عسکری آپریشنز کے شعبے کے سب سے نمایاں رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں بشار الاسد کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے آپریشن کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے زرعی انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ مرھف حماۃ گورنری کے شہر حلفایا میں پیدا ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments