امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں میزائل اورکمانڈکنٹرول تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق ہفتے کو یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں حملے کیے گئے، جن میں ایک میزائل سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈکے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونز اوراینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنےمیں ناکام ہوا۔ تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔
Source: social media
امریکا نے غلطی سے بحیرۂ احمر میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا
مسلح گروپوں کو نئی فوج میں ضم کیا جائے گا: احمد الشرع
امریکا کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، اینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا
برازیل میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،کم از کم 38 افراد ہلاک، متعدد زخمی
غزہ میں بچوں کی اموات پر بیان، اسرائیل کا پوپ فرانسس پر ’دوہرے معیار‘ کا الزام
برلن: گرفتار مشتبہ حملہ آور اسلام مخالف خیالات کا حامی ہے، جرمن وزیر داخلہ
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
جنوبی وزیرستان: پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جاں بحق
حسینہ واجد کی بھانجی اوربرطانوی انسداد بدعنوانی وزیر پر کرپشن کا الزام
سزائے موت پانے والے مرغی اورانڈے چورکو 10 سال بعد معافی مل گئی
سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں