برازیل کے جنوب مشرق علاقے میں مسافر بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز ایک خوفناک بس حادثے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے، جسے برازیلین صدر نے 'خوفناک سانحہ' قرار دیا۔ بس ساؤ پالو سے شمال مشرقی ریاست باہیا کے شہر وٹوریا دا کونکویسٹا جا رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مسافروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوئےجبکہ 8 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے حوالے سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔ فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر بتایا کہ رات 3:30 بجے ایک بس کا ٹائر پھٹا، جس سے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حکام نے بتایا کہ ایک اور گاڑی بھی بس سے ٹکرائی تھی لیکن اس کے مسافر بچ گئے۔ تاہم، بعد میں فائر فائٹرز نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک سے گرینائٹ پتھر کا ایک بلاک بس پر گرا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ 2007 کے بعد برازیل میں ہونے والا سب سے مہلک ٹریفک حادثہ ہے۔
Source: social media
امریکا نے غلطی سے بحیرۂ احمر میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا
مسلح گروپوں کو نئی فوج میں ضم کیا جائے گا: احمد الشرع
امریکا کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، اینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا
برازیل میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،کم از کم 38 افراد ہلاک، متعدد زخمی
غزہ میں بچوں کی اموات پر بیان، اسرائیل کا پوپ فرانسس پر ’دوہرے معیار‘ کا الزام
برلن: گرفتار مشتبہ حملہ آور اسلام مخالف خیالات کا حامی ہے، جرمن وزیر داخلہ
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
جنوبی وزیرستان: پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جاں بحق
حسینہ واجد کی بھانجی اوربرطانوی انسداد بدعنوانی وزیر پر کرپشن کا الزام
سزائے موت پانے والے مرغی اورانڈے چورکو 10 سال بعد معافی مل گئی
سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں